اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں میرانی ڈیم کے متاثرین کا ازالہ نہ ہونے پر چیئرمین کمیٹی شمیم آفریدی جذباتی ہو گئے اور کہاکہ ہماری بیٹیوں بہنوں کی جوتیاں تک نہیں۔ اجلاس کے دور ان انہوں نے کہاکہ ہماری بچیوں کے سروں پر دوپٹے تو رہنے دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم غریبوں کی داد رسی نہیں کر
سکتے تو ہمارا کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی پاکستانی سمجھیں قوم کا نمائندہ سمجھیں۔رکن کمیٹی صابر شاہ نے کہاکہ چیف سیکرٹری بلوچستان کمیٹی میں آنا گوارا نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر چیف سیکرٹری اس فورم کو سنجیدہ نہیں لیتے تو کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ اسکے علاوہ ہمارے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ کمیٹی سے مستعفی ہو جائیں۔