ٹورازم ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ،سیاحتی مقامات کی تفصیلات اور دیگر معلومات دستیاب ہوں گی:عثمان بزدار

21  اگست‬‮  2019

لاہور20اگست:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی، مختلف پروگرامز پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ فروغ سے عوام کی زندگیو ں میں آسانیاں پیدا ہوں گی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کو جدت دی جائے گی۔ ای گورننس اور ای سروس ڈلیوری

وقت کی ضرورت ہے۔ای گورننس اور ای سروس ڈلیوری کے ذریعے نظام کو سہل بنایا جائے گا اور عوام کو سہولت ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ شکایت سینٹر(0800-02345)پر آنے والی ہر شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے۔ اجلاس میں ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کے ساتھ ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس کے آخر تک رکھا جائے گا۔ ٹورازم ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ایپ کے ذریعے سیاحتی مقامات کی تفصیلات اور دیگر معلومات دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ خدمت مراکز میں عوام کی سہولت کیلئے 12 مزید خدمات کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں 10 خدمت مراکز میں 31سروسز عوام کو فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ27 اضلاع میں نئے خدمت مراکز کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انوویٹ پروگرام کے تحت 9 ڈویژنز میں ریجنل ٹیک انکیوبیشن (Incubation) سنٹرزقائم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام ایک انقلابی اقدام ثابت ہو گا۔ شہری اس پروگرام کے تحت اپنے ٹیکس یا دیگر ادائیگیاں آن لائن ادا کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئی ٹی کے جدید سسٹم سے عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھوں گا اور اس سے عوام کے مسائل کے حل میں بڑی مدد ملے گی۔ 9ڈویژنز میں یہ جدید سسٹم انسٹال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے سمارٹ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی منصوبہ بندی، فنڈنگ اور ان پر عملدرآمد سمارٹ مانیٹرنگ نظام سے ممکن ہوگی۔

پنجاب کے 42 محکموں کے ملازمین کا ریکارڈ ڈیجیٹائزڈ (Digitized)کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنائیں گے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ شکایت سینٹر میں 50 ہزار 626 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 47 ہزار شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی یاسرہمایوں، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔  بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام:   وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بزرگ شہریوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بزرگ ہمارا سرمایہ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے۔ بزرگوں کی خدمت ہمارا فرض ہے۔زندہ معاشروں میں بزرگ شہریوں کو خصوصی حقوق حاصل ہیں۔ اسلامی تعلیمات ہمیں بزرگوں کے احترام کا درس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے خصوصی پروگرامز شروع کئے ہیں۔ صوبہ بھر میں 65 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا اور اس ضمن میں ”باہمت بزرگ“ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کیلئے 3 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمر شہریوں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ بزرگ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے کیونکہ یہ دن منانے کا مقصد بزرگ افراد کی ضروریات اور مسائل کے بارے میں نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے اور یہ دن معمر افراد کی اہمیت اور ان کے حقوق کی جانب توجہ دلاتا ہے۔ہمیں بحیثیت قوم اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کیلئے بزرگوں کی گراں قدر خدمات کا اعتراف کرنا چاہیئے۔
سکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…