منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

امریکی صدر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تصدیق، بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں،مقبوضہ ریاست میں عوام کو نماز عید ادا اور قربانی کرنے نہیں دی گئی، وادی میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے علم میں ہے،کب تک یہ سناٹا رہے گا؟ کب تک یہ ظلم رہے گا؟،دنیا بھی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دیکھ رہی ہے، ہماری سوچ آر ایس ایس کی نہیں ہے ہم اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،

مسئلہ کشمیر پر سب متحد ہیں،یہ تنقید کا وقت نہیں ہے کشمیر کے معاملے کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی صدر کے شکر گزار ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ وادی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال میں دلچسپی لینے پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو کے متعلق انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ٹرمپ سے کہا بھارت کی جارحانہ پالیسی جاری ہے۔ وزیراعظم نے ٹرمپ سے کہا کہ آپ صحیح ہیں تو انسانی حقوق کی ٹیموں کو مقبوضہ کشمیر بھیجا جائے۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام تشویش میں مبتلا ہیں کہ سرکار ہمیں کہاں دھکیل رہی ہے۔ دنیا بھی بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دیکھ رہی ہے۔وادی چنار کے حالات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے، وادی میں مسلمانوں کو ذبح کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 3 ہفتوں سے کرفیو نافذ ہے، اسکول بند پڑے ہیں۔مقبوضہ ریاست میں عوام کو نماز عید ادا اور قربانی کرنے نہیں دی گئی، وادی میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے علم میں ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کب تک یہ سناٹا رہے گا؟ کب تک یہ ظلم رہے گا؟وزیر خارجہ نے کہاکہ آر ایس ایس کی صفوں سے جنم پانے والی

حکومت نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا ہیخ ہماری سوچ آر ایس ایس کی نہیں ہے ہم اپنی اقلیتوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سب متحد ہیں۔ یہ تنقید کا وقت نہیں ہے کشمیر کے معاملے کی نزاکت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر حکومت کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں، کشمیری عوام مسئلہ کشمیر میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…