اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا،مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت تڑپ رہی ہے۔ سابق صدر نے کہاکہ کہا جا رہا تھا کہ مودی جیتے گا تو مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کیا انہوں
نے خواب دیکھا تھا کہ مودی کے جیتنے سے امن آئیگا۔ آصف زر داری نے کہاکہ مودی سے امن کی امید رکھنے والے احمق ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت زیادہ دیر کشمیر پر قابض نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ ان حالات میں میں صدر اور وزیر آعظم بااثر عالمی رہنماؤں سے ملنے جاتے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے۔