اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ سے سوال کیا کہ کیا پاک فوج نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے علاوہ کوئی اور پائلٹ بھی پکڑا تھا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ کی اطلاعات مجھ سے زیادہ ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اعلان کیا جس کے بعد وہ اعلان منظر سے غائب ہو گیا۔کوئی تو وجہ تھی ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ
میری اطلاع کے مطابق پاک فوج نے ابھی نندن کے علاوہ ایک اور پائلٹ کو بھی پکڑا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے زیادہ ذمہ دار شخصیت کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہمارے پاس ایک اسرائیلی پائلٹ تھا لیکن میں اس کی تصدیق نہیں کر سکتا جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ تصدیق تو میں بھی نہیں کرسکتا۔