جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

زمین پھٹی نہ آسمان گرا! مشتعل ہجوم نے چوری کے شبے میں 14سالہ لڑکے کو تشدد کر کے مارڈالا، قریب کھڑے لوگ ویڈیو بناتے رہے

datetime 18  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے بہادرآباد میں مکینوں نے تشدد کرکے کم عمر مبینہ چور کو ہلاک کردیا جبکہ پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایچ او فیروزآباد اورنگزیب خٹک کا کہنا تھا کہ ایک سوسائٹی میں واقع گھر کے افراد کے بیان کے مطابق 2 مشتبہ شخص چوری کی غرض سے ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک شخص فرار ہوگیا جبکہ دوسرے مشتبہ شخص کو گھر والوں نے پکڑ لیا، جس کے بعد علاقہ مکین جمع ہوگئے اور پولیس کے آنے سے قبل اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔بعد ازاں لڑکے کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی، مرنے والے نوجوان کی شناخت 16 سالہ ریحان ولد زہیر کے نام سے ہوئی جو خداداد کالونی کا رہائشی تھا۔جے پی ایم سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ مشتبہ لڑکے کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جہاں اس کی موت کی وجہ ‘کسی سخت چیز سے کیے گئے تشدد کے باعث سر پر چوٹ لگنے کو قرار دیا گیا۔دوسری جانب ورثا کا کہنا تھا کہ لڑکا ایک ‘قصائی تھا جو جانوروں کی قربانی کے پیسے لینے گیا تھا کہ اسے ‘غلطی سے چور سمجھ کر گھر کے اندر نہیں بلکہ ‘سڑک پر قتل کردیا گیا۔دوسری جانب حراست میں موجود افراد نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ انہوں نے لڑکے کو قتل نہیں کیا بلکہ وہاں جمع ہونے والے افراد کے تشدد سے اس کی موت واقع ہوئی، تاہم پولیس ان کی شناخت کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔دریں اثنا اس واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

جس میں لڑکا مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں کا اعتراف کرتا نظرآیا، تاہم اس ویڈیو میں لڑکے پر تشدد کو دیکھا جاسکتا تھا۔اس ویڈیو سے متعلق ایس ایچ او نے تصدیق کی کہ یہ سچ ہے کہ لڑکے کو گھر کے اندر باندھ کر تشدد کیا گیا اور کسی نے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…