منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال انداز میں کام کیا جائے۔ زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے گراؤنڈ پر اقدامات نظر آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ڈلیور کرنا ہوگا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لئے متحرک اور فعال طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیازکارراوئی کی جائے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کیلئے فوری طور موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈ پٹی کمشنرزاپنے اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور معیارپر کڑی نظر رکھیں اور اپنے اضلاع میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی کریں۔ اتوار بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو کسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس ضمن میں کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی، جس میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات، شجرکاری مہم اور گرین اینڈ کلین پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کے طورپر سامنے آئی ہیں۔ماضی میں درختوں کو بے دریغ کاٹ کر نئی نسلوں سے زیادتی کی گئی۔عمارتیں،پل اورسڑکیں بنانے کیلئے ہزاروں قیمتی درختوں کو کاٹا گیا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیرات تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں، بقاء کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے اورجنگلات کی کمی ماحولیاتی بگاڑ کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو گرین اور کلین بنا کر دم لیں گے

اور اس مقصد کیلئے شجرکاری کو قومی تحریک کے طورپر آگے بڑھا رہے ہیں اورپودے لگا کرماحولیاتی آلودگی پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 5 سال کے دوران 50کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے اورپنجاب میں 2025ء تک 28درخت فی ایکڑ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما نواب امان اللہ خان کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  وزیراعلیٰ نے فائرنگ سے نواب امان اللہ خان اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔  وزیراعلیٰ نے نواب امان اللہ خان اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیفنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ گئے۔وزیراعلیٰ نے چچا کے انتقا ل پر عبدالعلیم خان اورسوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے عبدالعلیم خان اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ کے چچا کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…