لاہور (آن لائن) لاہور سمیت ملک بھر میں چھوٹے تاجروں کو درپیش ٹیکسوں کے مسائل کے حل کے لئے اور فسکڈ ٹیکس سکیم کے نفاذ کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جس میں چھ تاجروں محمد علی میاں، نعیم میر، اشرف بھٹی، خواجہ سلمان، کاشف چوہدری
اور ملک خالد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز کو کمیٹی سے باہر کر دیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کمیٹی اپنی تجاویز ایف بی آر کو 25 اگست تک ارسال کرے گی جبکہ کمیٹی نے اپنی تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔