فیڈرل ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع،ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو پکڑنے کیلئے بھی بڑا قدم اُٹھالیا

16  اگست‬‮  2019

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے جولائی 2019کے فیڈرل ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔ نوٹیفکیشن جولائی 2019کے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 18سے بڑھا کر 23اگست کردی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کو پکڑنے کیلئے عوام سے مدد مانگ لی۔ایف بی آڑ نے سیلز ٹیکس نیٹ میں رجسٹریشن کے بغیر سیلز ٹیکس وصولی

کی شکایت پر سرکلر جاری کردیا ہے جس کے مطابق صرف سیلز ٹیکس رجسٹریشن رکھنے والا کاروباری فرد ہی سیلز ٹیکس وصولی کرسکتا ہے۔ایسی رسید جس پر سیلز ٹیکس نمبر کا اندراج نہ ہو عوام وہاں سیلز ٹیکس ادانہ کریں۔این ٹی این نمبر،سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نمبر کا متبادل نہیں ہے۔عوام غیر رجسٹرڈ ہونے کے باوجود سیلز ٹیکس لینے والے کاروباری افراد کی نشاندہی کریں۔شہری ایف بی آر کی قائم کردہ ہیلپ لائن 111772772 پر مطلع کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…