ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

میکا سنگھ کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ میں آئی ایس آئی افسران کی موجودگی کا انکشاف،جانتے ہیں یہ مہنگی ترین تقریب پاکستان کے کس سابق جنرل کے کزن نے اپنی بیٹی کی مہندی کیلئے سجائی ؟

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی گلوکار میکا سنگھ کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں،ایک بین الاقوامی اخبار کے مطابق اس تقریب میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے کچھ افسران اور مبینہ طور پر بھارت میں انتہائی مطلوب انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔

یہ تقریب ارب پتی عدنان اسد کے بنگلے پر 8 اگست کو منعقد کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق عدنان اسد پاکستان کے سابق آرمی چیف اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کزن ہے، یہ تقریب ان کی بیٹی کی مہندی کی مناسبت سے منعقد کی گئی تھی۔عدنان اسد کی رہائش گاہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس کے فیز 8 میں ہے اور یہ جگہ کراچی میں انیس ابراہیم اور چھوٹا شکیل کی رہائشگاہوں سے زیادہ دور نہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا سنگھ کو اس تقریب میں شرکت کیلئے کم و بیش ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی تھی ۔ دوسری جانب  بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندہ تنظیم انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن نے پاکستان میں پرفارم کرنے کی پاداش میں اپنے ہی ملک کے گلوکار میکا سنگھ پر پابندی لگا دی۔نامور بھارتی گلوکار میکا سنگھ نے گزشتہ ہفتے پاکستان کے شہر کراچی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران لائیوپرفارمنس کی تھی اور اسی وقت بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی عروج پر پہنچ چکی تھی، لہٰذا میکا سنگھ کی پرفارمنس کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد انڈین سینے ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے میکاسنگھ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ان کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کے گئے بیان کے مطابق انہوں نے میکاسنگھ کے ساتھ فلم پروڈکشن ہاؤسز، میوزک کمپنیز اور آن لائن میوزک وغیرہ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینے ایسوسی ایشن کے صدر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ بھارت میں کوئی بھی میکا سنگھ کے ساتھ کام نہ کرے اور اگر کسی نے ایسا کیا تو اسے قانونی مسائل کا سامنا ہوسکتاہے۔جاری بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے معاملے پرٹینشن چل رہی تھی اس وقت میکا سنگھ نے قوم کے بجائے پیسوں کو اہمیت دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میکا سنگھ کو پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کی بیٹی کی شادی میں پرفارمنس کرنے کے لیے مدعو کیاگیاتھا اور انہیں اس پرفارمنس کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپے دئیے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…