ملتان(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی داغ دار تاریخ میں کل ایک اور داغ کا اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو پتہ ہوتا کہ اس ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے. انہوں نے کہا کہ
اب تلخیاں بڑھ گئی ہیں، یہ تلخیاں مشرقی پاکستان لے ڈوبی تھیں. یہ بڑھتی تلخیاں بلوچستان کو بھی لے ڈوبیں گی. مشرقی پاکستان کے ووٹ زیادہ تھے مگر دارلحکومت اور اقتدار دینے سے انکار کر دیا گیا.، سینٹ بہت حساس ادارہ ہے.کل 64 کھڑے ہو گئے اور چھومنتر کے بعد 14 ووٹ ہضم ہو گئے.