اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پرخواجہ آصف کی جانب سے آصف زرداری پر الزامات پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تحفظات سے شہباز شریف کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پیغام ن لیگ کے دو اہم رہنماوں کے ذریعے بلاول شہباز ملاقات سے ایک دن پہلے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سات اگست کو شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ بلاول بھٹوزر داری نے شہباز شریف کو پیغام دیا کہ پیپلز پارٹی الزامات کے جواب کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ
اپوزیشن کے اتحاد کی خاطر اجتماعی مفاد میں خاموش ہیں،وقت آنے پر پیپلز پارٹی اس الزام کا جواب بھی ضرور دے گی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ چیئرمین عدم اعتماد کے نتائج پر پیپلزپارٹی اپنی اور اپوزیشن جماعتوں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ اگر آئندہ خواجہ آصف اور دیگر رہنماوں کو الزامات سے نہ روکا گیا تو پھر پیپلز پارٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔سیاسی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے پیغام بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ن لیگ کو دیا۔