لاہور( این این آئی ) مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری،جس میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے مریم نواز اور یوسف عباس کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف نومبر 2008میں تحقیقات کا آغاز کیا۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز میں پیسے کہاں سے آئے اس بات کی تفتیش کر رہے ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ 2008میں انکے
نام پر 11 ملین کے شیئر تھے،اکائونٹ میں رقم کہاں سے آئی اس اس سے متعلق تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔نیب کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز 1992سے 1997تک چوہدری شوگر ملز کی ڈائریکٹر رہی ہیں۔84لاکھ کے شیئرز بڑھ کر41کروڑ کے کیسے ہو گئے۔2008میں 40کروڑ روپے چوہدری شوگر مل کیسے آئے اس سے متعلق تفتیش کرنا ہے۔ عدالت نیب کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتی ہے۔