پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

فضائی حدود کھلنے کے بعدبھارت کی کتنی پروازیں روزانہ پاکستان کی حدودسے گزر رہی ہیں؟پڑھئے تفصیلات

datetime 4  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این )فضائی حدود کھلنے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک فضائی رابطے بحال نہیں ہوئے اور دونوں ملکوں کے درمیان پروازیں بند ہیں۔فضائی حدود کھلنے کے بعد سے بھارت کی مختلف ائیرلائنز کی 340 پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں تاہم پاکستانی ائیرلائنز بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کر رہیں۔

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر دونوں ملکوں میں کشیدگی کے باعث رواں برس 27 فروی کو پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کیلئے اپنی فضائی حدود بند کردی تھی۔تقریبا پانچ ماہ کی بندش کے بعد 15 جولائی کو پاکستان نے بھارت سے آنے والے طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کھول دی، جواب میں بھارت نے بھی ایسا ہی کیا۔فضائی حدود کھلنے کے بعد سے بھارتی ائیرلائنز ایشیا، یورپ، افریقا اور امریکا سمیت مغرب کی جانب جانے والی اپنی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کو بھرپور طور پر استعمال کررہی ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)ذرائع کے مطابق روزانہ تقریبا 340 بھارتی پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے دوران بھارتی ائیرلائنز کو 16 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا اور اب پاکستانی فضائی حدود کھلنے سے بھارتی ائیرلائنز کو بہت اطمینان حاصل ہوا ہے لیکن جواب میں کوئی ایک بھی پاکستانی ائیرلائن بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کررہی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مشرقِ بعید یا بھارت کیلئے پاکستان ائیرلائنز (پی آئی اے) یا کسی نجی ائیرلائن کی کوئی پرواز ہی نہیں، پی آئی اے کوالالمپور، بنکاک اور ڈھاکا کیلئے اپنی پروازیں بند کرچکی ہے۔دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ فضائی حدود کھلنے کے باجود خود پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست فضائی رابطہ نہیں ہے، بھارتی ائیرلائن کئی برس پہلے ہی پاکستان کیلئے اپنی پروازیں بند کر چکی ہے جبکہ پی آئی اے صرف لاہور دہلی روٹ پر 27 فروری سے پہلے تک ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی تھی اور فضائی حدود کھلنے پر بھی یہ پروازیں بحال نہیں ہوئی ہیں۔ممبئی کیلئے پی آئی اے کی پروازیں کافی عرصے سے بند ہیں۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانیوں کو اس قدر کم ویزے جاری کرتا ہے کہ ائیرلائن کو مسافر ہی میسر نہیں آتے اس لیے پاکستان سے بھارت کیلئے پروازیں نفع بخش نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…