بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سینٹ معاملہ ،ن لیگ کا ہر سال 25جولائی سے یکم اگست تک ہفتہ سیاہ منانے کا اعلان

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ اب ہر سال 25جولائی سے یکم اگست تک ہفتہ سیاہ منایا جائے گا، 25جولائی2018 کو عوام کو مینڈیٹ چوری ہوااور یکم اگست2019کو چیئر مین سینٹ کو سیاہ طریقہ سے تحفظ دیا گیا ، صادق سنجرانی کو بچانے کے لئے جو طریقہ اختیار کیا گیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ، حکمران اپنے مقاصد کے لئے ہر و ہ کام کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے ، عمران نیازی بیس سال تک جلسوں میں کہتے رہے کہ ہم کسی جماعت

کے امیدوار یا رکن پارلیمنٹ کو اپنے ساتھ نہیں ملائیں گے اور ملک میں اصلی جمہوریت لائیں گے ، انہوں نے کہاکہ عوام عمران نیازی سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ اصلی جمہوریت ہے، کیا وہ اس تبدیلی لانے کے لئے بیس سال تک جدوجہد کرتے رہے ، کیا یہ تبدیلی ہے کہ اپوزیشن میں دراڑ ڈالی جائے ، عمران نیازی سن لیں اپوزیشن متحد ہے اور عوام نے اپنی سیاہ سیاست کو مستر کردیا ہے اور اب ہر سال 25جولائی سے یکم اگست تک ہفتہ سیاہ منایا جائے گا اور حکمرانوں کے غیر جمہوری طرز عمل کی مخالفت کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…