بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک کی بندش۔۔۔!!! پاکستان میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 3  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ایپ پر پابندی عائد کرانے کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اور اس سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے جبکہ فحاشی عام ہو رہی ہے۔اپنی درخواست میں ایڈوکیٹ ندیم سرور نے

مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسگی کا عنصر پروان چڑھ رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے۔درخواست گزار نے درخواست کی کہ عدالت نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے اور کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم دے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…