اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا اسمبلی کے قبائلی علاقوں سے3نومنتخب ارکان اسمبلی نے ایسی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے قبائلی علاقوں سے3نومنتخب ارکان اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کوبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے خیبر پختونخواسمبلی کے 3نومنتخب ارکان اسمبلی بلاول خان آفریدی،

شفیق خان آفریدی اور عباس خان مہنمد نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر بی اے پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹر منظور خان کاکڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے بعد تین ارکان نے پریس کانفرنس وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی موجودگی میں باقاعدہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق فاٹا کے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار عباس رحمان، بلاول آفریدی اور شفیق آفریدی کو پارٹی میں آنے پر خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا کہ آگے یہ چیزیں چلیں گی اور یہ پہلی شمولیت ہے جو فاٹا سے ہوئی ہے ہم اچھی بنیاد رکھیں گے اور ہمارے ممبر عوام کے لئے کام کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی اتحاد کے لئے قوت سپورٹ لائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی عمل آگے بڑھ رہا ہے امید ہے تحریک انصاف کی طرح ہی باپ پارٹی بھی بلوچستان میں کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے علاقے میں پسماندگی کم کرنے کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ہماری پارٹی کی ترجیح ترقی اور خوشحالی ہے ہم کے پی کے اندر بھی اتحاد کی صورت میں کام کریں گے خیبر پختونخوا اسمبلی کے قبائلی علاقوں سے3نومنتخب ارکان اسمبلی نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جمعہ کوبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے خیبر پختونخواسمبلی کے 3نومنتخب ارکان اسمبلی بلاول خان آفریدی،شفیق خان آفریدی اور عباس خان مہنمد نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…