جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

قائداعظم کو پتہ ہوتا  س ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے،جاوید ہاشمی نے انتہائی سنگین دعوے کردیئے

datetime 2  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان کی داغ دار تاریخ میں کل ایک اور داغ کا اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ قائداعظم کو پتہ ہوتا کہ اس ملک پر ایک طبقے نے قبضہ کر لینا ہے تو وہ ملک بنانے کا مطالبہ واپس لے لیتے. انہوں نے کہا کہ اب تلخیاں بڑھ گئی ہیں، یہ تلخیاں مشرقی پاکستان لے ڈوبی تھیں. یہ بڑھتی تلخیاں بلوچستان کو بھی لے ڈوبیں گی.

مشرقی پاکستان کے ووٹ زیادہ تھے مگر دارلحکومت اور اقتدار دینے سے انکار کر دیا گیا.، سینٹ بہت حساس ادارہ ہے.کل 64 کھڑے ہو گئے اور چھومنتر کے بعد 14 ووٹ ہضم ہو گئے. ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان سے مجھے ہمدردی ہے. عمران خان نے اپنی حیثیت خود گنوا دی ہے. چیئرمین سینٹ سرینڈر کر چکا تھا اسے کہا گیا کھڑے رہو بیٹھنا نہیں ہے. سینیٹرز کا بکنے میں ہماری پارٹیوں کی بھی غلطی ہے. سینیٹ میں اپوزیشن کی ہار ہے مگر جمہوریت کی فتح ہے. بلوچستان کے اندر علیحدگی پسند پنجابی ہیں. پنجابی در حقیقت علیحدگی پسند ہیں. پنجابی قوت اگر برسراقتدار ہو تو ہم مانگے بغیر اس کا ساتھ دیتے ہیں. جاوید ہاشمی نے کہا کہ یہ تعویزوں سے چلنے والی حکومت ہے. میں عمران خان کے خلاف نہیں، چاہتا ہوں وہ پانچ سال مکمل کرئے. شیخ رشید کی کبھی کوئی حیثیت نہیں رہی. انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تو تعویز دیتے ہیں یہ کام تو شاہ محمود اور بشرا بی بی کا تھا. ان سب معملات میں عمران خان بے موت مارے جا رہے ہیں. عمران خان جب کہتے تھے یہ میری نظریاتی پارٹی ہے تو میں ہنس پڑتا تھا عمران خود بھی ہنستے تھے. ایک دو نام تھے جو فیڈریشن کی سیاست کرتے رہے  تھے. جاوید ہاشمی نے کہا کہ دن بہ دن پیٹرول کے ریٹ بڑھ رہے ہیں. آپ نے لڑنا ہے نواز شریف سے لڑ لو مہنگائی کر کے عوام سے کیوں لڑتے ہو. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں سینٹ اور قومی اسمبلی کا الیکشن بھی شاہد اب کبھی نہ لڑوں.

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹرانسپیرنسی کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن کا دور مشرف دور تھا. انہوں نے کہا کہ مجھے کس چیز میں پکڑیں گے؟ ہاں چرس میں پکڑ لیں تو کچھ نہیں کر سکتا. کوئی عدالت آج تک آزادانہ فیصلہ نہیں کر سکی. ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی نے کہا کہ ایکسٹینشن کا فیصلہ واشنگٹن میں ہو گیا ہے عمران خان نے نہیں کرنی.جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے فون کالز پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملتی ہیں. جاوید ہاشمی نے کہا کہ اب ہر کارکن بلاول اور مریم ہوں گے. عمران خان کو جرنلسٹ پسند نہیں ہیں. وہ ہٹلر, ایوب خان اور مشرف جیسا بن کر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…