اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جج ویڈیو سکینڈل میں ناصر جنجوعہ کی کل تک عبوری ضمانت منظور، ایف آئی اے کو گرفتاری کرنے سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جج ویڈیو سکینڈل میں ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،قائم مقام چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی ،ناصر جنجوعہ کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ،عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ
کرتے ہوئے کہاکہ درخواست پر مناسب فیصلہ سنایا جائے گا،ایف آئی اے کی ٹیم گرفتاری کیلئے عدالت کے باہر موجودہے،ناصر جنجوعہ نے عدالت سے باہر نکلنے سے انکار کردیا،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کردی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا،عدالت نے ناصر جنجوعہ کو سپیشل جج سنٹرل سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناصر جنجوعہ کل تک متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں ۔