پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی خبر،شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں بلکہ پریس ریلیز جاری کرائی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 27  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ شہبازشریف نے اپنی لا ء فرم کی طرف سے لیگل نوٹس نہیں بلکہ وہ پریس ریلیز جاری کرائی جس میں ان کا ڈیلی میل کی طرف سے موقف نہ لینے اور دیگر شکوے شکایت کئے گئے تھے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظار تو یہ تھا کہ شہبازشریف کب شہزاد اکبر کو لندن کی عدالتو ں میں بلانے کا نوٹس جاری کروائیں گے؟ لیکن انہو ں نے دوبارہ شعبدہ بازی سے کام لیا،

وہ یہ بتانا بھول گئے کہ اس کیس میں اصل معاملہ 2009 میں ایرا سے پنجاب میں رقوم کی منتقلی کا ہے جس میں نوید اکرم نے ایک ارب روپے کی پلی بار گین کی۔اسی طرح شہبازشریف نے یہ بھی نہیں بتایاکہ کیسے ان کے داماد علی عمران نے ایرا سے رقوم پنجاب پاور کمپنی اور اپنے اداروں کو ٹرانسفر کیں اور بعدازاں گھپلے کرتے ہوئے نوید اکرم کی اہلیہ کے نام اپنی ایک پراپرٹی منتقل کردی۔ میاں اسلم اقبال نے کہاکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کے اصل چہرے سے واقف ہوگئی ہے انہی کرپٹ عناصر کے خلاف عمران خان کی سیاسی جدوجہد جاری ہے جس پر وہ کسی طور سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف کو اب قوم سے سچ بول دینا چاہیے اور انہو ں نے جو لبادہ اوڑھا ہوا تھا اس سے باہر نکلنا چاہیے۔انہو ں نے کہاکہ شریف برادران کو پاکستانی عدالتیں، علاج اور چیزیں پسند نہیں وہ تاخیر نہ کریں او رجلد از جلد برطانوی عدالتو ں سے انصاف ضرور حاصل کریں۔میاں اسلم اقبال نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں پنجاب کے حکمرانو ں نے کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔وہ خاطر جمع رکھیں ان سے سستی روٹی، لیپ ٹاپ، جنگلہ بس اور اورنج لائن ٹرین جیسے نمائشی اور فلاپ منصوبو ں کا حساب ضرور لیاجائے گا۔انہو ں نے کہاکہ شہبازشریف یہ بھی اعلان کریں کہ وہ اپنے بیٹے اور داماد کو کب اسحاق ڈار کے ہمراہ پاکستان واپس لا رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کا کریڈٹ ہے کہ انہو ں نے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے لوٹ مار کرنے والو ں کو نہیں چھوڑا انشا اللہ آنے والے دنوں میں احتساب کا عمل مزید سخت ہوگا اور قومی دولت لوٹنے والے کسی شخص سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…