اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو عام انتخابات میں حصہ لینے کا حق دلوانے کا اعلان کر دیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت کے ایک سال
میں ہی اوورسیز پاکستانیز کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق دلوانے کا اعلان کیا ہے، یہ اوورسیز کے لیے ایک بڑی خبر ہے کہ وہ تبدیلی کا حصہ بن سکیں گے۔ ذوالفقار بخاری نے آج کے دن کو تاریخی دن قرار دیا، واضح رہے کہ اس سے قبل دوہری شہریت کے حامل پاکستانی شہری انتخابات میں حصہ لینے کے حقدار نہیں ہیں۔