اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں 36سے 19سینیٹرز شریک ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور اتحادی جماعتوں کے 36 میں سے 19 سینٹرز اجلاس میں شریک ہوئے،مسلم لیگ فنکشنل کے سینیٹر مظفر شاہ
اور بی این پی مینگل کے جہانزیب جمال دینی حکومتی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔فاٹا کے سینیٹرز ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، مومن خان آفریدی، تاج آفریدی بھی حکومتی اجلاس میں نظر نہیں آئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بھی اجلاس میں عدم شرکت کی اطلاعات ملیں۔