منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

لندن میں قتل ہونے والے ایم کیوایم کے رہنما عمران فاروق کی بیوہ اوربچے اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ افسوسناک انکشافات

datetime 22  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق کی بیوہ اور بچے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ایم کیو ایم کے سابق مرکزی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق اور ان کے دو بیٹے عالی شان اور وجدان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں

اور شمائلہ بے گھری کے خطرے سے بھی دوچار ہیں کیونکہ ان کے فلیٹ کے مالک نے انہیں فلیٹ خالی کرنے کے نوٹس دے رکھے ہیں۔ شمائلہ فاروق نہ صرف شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں بلکہ وہ کئی ماہ سے مکان تلاش کررہی ہیں اور کوئی انہیں مکان کرائے پر دینے کو تیار نہیں۔شمائلہ فاروق نومبر 2016 میں جبڑا ٹوٹ جانے کے باعث اسپتال میں داخل رہنے کے بعد بھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکی اور اب سہارے کے بغیر چل بھی نہیں سکتیں۔اس وقت وہ لندن کے پسماندہ علاقے میں ایک پیزا شاپ اور مکینک کی ورک شاپ کے اوپر ایک چھوٹے سے بوسیدہ فلیٹ میں مقیم ہیں جب ہ شمائلہ فاروق صحت کے مسائل کی وجہ سے تقریباً مفلوج ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ 50 سالہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کی رہائش گاہ کے باہر قتل کیا گیا تھا اور ان کے قتل کا مقدمہ پاکستان میں بھی چل رہا ہے جب کہ لندن کی اسکاٹ لینڈ یارڈ اب تک ان کے قاتل پکڑنے میں ناکام ہے۔ایف آئی اے نے 2015 میں عمران فاروق کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے شبے میں بانی متحدہ اور ایم کیو ایم کے دیگر سینئر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔کیس میں محسن علی سید، معظم خان اور خالد شمیم کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جب کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک اور ملزم کاشف خان کامران کی موت واقع ہو چکی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…