اسلام آباد( آن لائن )احتساب عدالت میں وکیل صفائی امجد پرویز کے دلائل پر جج بشیر مسکراتے رہے جبکہ کمرہ عدالت بھی قہقوں سے گونجتا رہا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ آج اسلام آباد میں کرفیو کیوں لگا ہوا ہے ، حالات اتنے سنگین تو نہیں ہوئے جس پر پراسیکیوٹر نے انہیں بتایا گیا کہ
جگہ جگہ ناکوں کے باعث انہیں عدالت پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے ،کمرہ عدالت میں ویڈیو کی بھی بازگشت سنی گئی، وکیل صفائی امجد پرویز نے دوران دلائل کہا کہ اپیل کا حق تیس دن کا ہوتا ہے اس کیس کا فیصلہ تو ہوئے ایک سال ہوگیا ہے ہم نے سمجھا کہ شاہد ویڈیو آنے کے بعد تیس دن ہوئے ہیں اس پر احتساب جج محمد بشیر مسکراتے رہے جبکہ کمرہ عدالت بھی قہقوں سے گونجتا رہا ۔