اسلام آباد(آن لائن)انسداد الیکٹرنک کرائم کی خصوصی عدالت کے جج طاہر محمود خان کی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے فیصل رضاعابدی کی طرف سے دائر بریت کی
درخواست پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کومقدمہ سے بری کرنیکاحکم سنادیا۔یادرہے کہ فیصل رضا عابدی پر اعلی عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے الزام میں مقدمات درج کیے گئے تھے،انسداددہشت گردی کی عدالت میں دائر2مقدمات میں پہلے ہی ان کو بری کیا جا چکا ہے۔