جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رویت ہلال کمیٹی کو ختم ہونا چاہیے،ہمارے کلینڈر پر کس عالمی ادارے نے غور کی یقین دہانی کرادی ؟فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لا ئن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنا لو جی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رویت ہلا ل کمیٹی کو ختم ہو نا چاہیے ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہو گا ، مریم نو از اور بلا ول بھٹو ابو بچائو مہم پر گامزن ہیں نواز شریف کے دونوں بیٹے برطانوی اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہے پہلے جرگہ بلا کر یہ طے کر لیں کہ آپ کہا ں کے بچے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے دونوں بیٹے برطانوی اور بیٹی قوم کی بیٹی بننا چاہتی ہے پہلے تو آپ یہ طے کر لیں کہ آپ کے بچے کہاں کے ہیں۔حسن اور حسین نواز کہتے ہیں کہ ان پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ بیٹی کہتی ہے کہ میں پاکستان اور قوم کی بیٹی ہوں پہلے گھر میں فیصلہ کریں کہ پاکستانی ہیں یا برطانوی ہیں۔ یہ لوگ کبھی اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوئے مریم اور بلاول دونوں ابو بچاؤ مہم پر گامزن ہیں۔ بلاول جہاں بھی جاتے ہیں اسپیشل فلائٹ پر جاتے ہیں خواجہ حارث نے کم از کم 8 سے 10 کروڑ فیس لی،خواجہ حارث کی فیس کہاں سے آ رہی ہے ؟ اس کا بھی حساب دینا پڑے گا شریف خاندان کو بتانا ہو گا کہ یہ دولت کہا ں سے آئی ۔ انہو ں نے کہا کہ جب تک افتخار چوہدری جیل نہیں جاتے احتساب مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ کا بینہ سے درخواست کر یں گے ۔رویت ہلال کمیٹی کو ختم کر دیا جا ئے چاند دیکھنے سے متعلق د یگر ممالک نے ہما ری کو شش کو بہت سراہا ہے او آئی سی ہما رے قمری کلینڈر پر غور کرے گی اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اسلامی دنیا کا ایک متفقہ کلینڈر ہو گا ۔ ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کو رٹ میں ایک ایک پا ئی کا حساب دیا اپنی 40سال پر انا ریکا رڈ بھی جمع کر ایا جتنا پیسہ شریف خاندان نے ویڈیو خریدنے میں لگا یا اگر اتنا ریکارڈ لا نے میں کرتے تو شاہد بچ جا تے ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…