جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ویڈیو سکینڈل،حکومت کیوں جج ارشد ملک کی حمایت کررہی ہے؟حکمران جماعت میں پھوٹ پڑ گئی، اہم وزیر مخالفت میں کھل کربول پڑے

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی حمایت پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ جب معاملہ عدالتوں اور ن لیگ کے درمیان ہے تو حکومت کیوں جج ارشد ملک کے بیان کی حمایت میں پریس کانفرنس کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزراء کو ان معاملات پر نہیں بولنا چاہیے، یہ غلط ہے۔پاکستانی کمیونٹی سے

خطاب میں فواد چوہدری نے سابق حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے جو 10 سال میں قرض لیا وہ لگا کہاں؟انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سعودی عرب اور چین کے تعاون سے پاکستان کو مشکلات سے نکال رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت انڈسٹری قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق قوم بہت جلد خوشخبری سنے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…