جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بڑے ممالک میں شامل ، چھ دہائیوں سے کس کام میں نمایاں رہا ؟ شاندار تفصیلات جاری

datetime 12  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آن لائن)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی پاکستان نے 46 امن مشنز میں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے اورپاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013

میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون کے بغیرچیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکونے فوجی اورپولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیررسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمنٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اورہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…