جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینٹ کے لیے امیدوار نامزد کر دیا،حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں، احسن اقبال کا دعویٰ

datetime 11  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میرحاصل خان بزنجو کو چیئر مین سینٹ کیلئے نامزد کر دیا۔ جمعرات کو رہبر کمیٹی کا اجلاس کنوینر اکرم خان درانی کی زیر صدارت میں مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر، ئیر بخاری مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی،شفیق پسروری، طاہر برنجو، ہاشمی بابر، اکرم درانی،عثمان کاکڑ، میاں افتخار اور اویس نورانی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ کے نام اور دیگر امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو یوم سیاہ کے لئے کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی،اراکین نے چیئرمین سینیٹ کیلئے تجویز کردہ ناموں مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے بیک ڈور رابطوں میں حاصل بزنجو پر اتفاق کیا گیا اس سے قبل نواز شریف نے بھی حاصل بزنجو کے نام کی منظوری دی۔ کنوینئر رہبر کمیٹی اکرم درانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، نیئر بخاری، میاں افتخار سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتفاق رائے سے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو کو اپنا امیدوار سمجھ کر اپنا اپنا ووٹ دینگے اور باہر سے بھی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔ اکرم درانی نے کہاکہ کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 14 دن کے اندر اجلاس بلانا ضروری ہوتا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں وہ کامیاب نہیں ہونگے،حکمران سینیٹ اجلاس بلانے سے رہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کاکہ حکمران اس میں کامیاب نہیں ہونگے چودہ روز کے اندر اجلاس بلانا آئینی تقاضا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ متحد ہو کر چیئرمین سینیٹ کے لے ووٹ دے گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے میر حاصل بزنجو کو ٹیلیفون کر کے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے حاصل بزنجو کو لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میر حاصل بزنجو نے جمہوریت کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حاصل بزنجو کا چیئرمین سینیٹ نامزد ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر آئین کی بالادستی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ منتخب ہوکر بلوچستان کی احساس محرومی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…