اتوار‬‮ ، 07 دسمبر‬‮ 2025 

’’یہ ویڈیو تو کچھ بھی نہیں باقی ویڈیو منظر پر آگئیں تو قیامت آجائے گی ‘‘ جج ارشد ملک کی ویڈیو کے بعد ن لیگ کے ایک اور دعوے نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی

datetime 8  جولائی  2019 |

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی محمد مالک نے ویڈیو کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے کہ انہیں ن لیگی رہنما نے بتایا ہے کہ ان کے پاس مزید ویڈیوز موجود ہیں جو سامنے آجائیں تو قیامت آجائے گی ۔ معروف صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما کے مطابق ان کے پاس موجود ویڈیوز کے سامنے آنے سے بہت لوگ پریشانی کا شکار ہوجائیں گے ، یہ کہانی ایم جیلانی نامی شخص سے خرم یوسف سے ہوتی ہوئی ناصر تک پہنچتی ہے جو احتساب عدالت نمبر 2میں رکتی ہے ۔ سینئر صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ احتساب

عدالت کے جج ارشد ملک کو واضح کرنا چاہیے کہ وہ کب سے ناصر بٹ کو جانتے ہیں کیونکہ اس معاملے میں صرف پریس ریلیز کرنا کافی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی جانب سے ایک ویڈیو لیک کی گئی ۔ جس میں جج ارشد ملک کو دکھایا گیا تھا کہ کیسے مبینہ طور ان سے نواز شریف کیخلاف مقدمے میں دبائو ڈالا گیا اب انہیں ان کا ضمیر ملامت کررہا ہے ۔ جس کے بعد مریم نواز نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے خود اعتراف کیا ہے کہ نواز شریف بے گنا ہ ہیں فیصلہ دبائو میں آ کر دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…