لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے 4 جولائی کے روز سورج اور زمین کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے باعث جمعرات کے روز کو سال کا گرم ترین دن قرار دے دیا ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز چلنے والی ہواؤں کے باوجود شہر کا درجہ حرارت کم نہ ہو سکا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے مختلف شہروں
میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج بروز جمعہ اور کل بروز ہفتہ لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بونداباندی کا امکان ہے جبکہ 15 جولائی کے بعد میں باقاعدہ مون سون بارشوں کا آغاز ہو جائے گا۔ جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی گزشتہ روز لاہور میں شدید گرمی کی وجہ سے شہر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی موجودگی نہ ہونے کے برابر تھی۔