جہانیاں(آن لائن) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 20واں یوم شہادت آج بروز جمعہ 5جولائی کو منایا جائیگا اس سلسلے میں جہانیاں سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے 1999ء میںبھارت کے خلاف کارگل میں معرکے میںاپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا
اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970ء کو صوابی میں پید اہوئے ۔ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا۔1999ء میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کے جراًت و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔