اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی خان ریلوے سٹیشن کےقریب مال گاڑی ٹریک سے نیچے اتر گئی۔عملہ نے فوری موقع پر پہنچ کر ٹریک کلیئرکرادیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپو سے پتھر لوڈ کرکے ڈیرہ غازی خان ریلوے سٹیشن آنے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں ٹریک سے نیچے اترگئیں۔ اس سلسلے میں ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مال گاڑی ڈپو
سےپتھر لوڈ کرکے ریلوے اسٹیشن پر آرہی تھی۔ریلوے ملازمین نےمال گاڑی کو ٹریک پر ڈالنے کا کام شروع کرکےٹریک کلیئر کردیا۔ مال گاڑی ریلوے ٹریک کمزور ہونے کے باعث ٹریک سے نیچے اتری۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرینیں الٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ جس میں متعدد افراد اپنی جان بھی گنوا چکے ہیں