جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اربوں روپے کی کرپشن،نیب تحقیقات کا سامنا کرنیوالے شخص کو پاکستان ریفائنری کا سربراہ لگا دیا گیا

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی پیشگی اجازت کے بغیر وزارت پٹرولیم اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالے زاہد میر کو قومی ادارہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا ایم ڈی لگا دیا گیا ہے۔زائد میر یکم اگست2019ء کو اس ادارے کے سربراہ کے طورپر چارج سنبھالیں گے،

زاہد میر اس سے قبل ایم ڈی او جی ڈی سی ایل رہ چکے ہیں اور اربوں روپے کی کرپشن کا الزامات کی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے قومی اداروں کو کرپٹ افراد سے پاک کرنے کی بجائے پروموٹ کرنا شروع کردیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے علم میں لائے بغیر وزارت پٹرولیم نے زاہد میر کو اس اہم آسامی پر تعینات کیا ہے، زاہد میر اوجی ڈی سی ایل سے اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہوئے ہیں جبکہ نیب حکام نے انہیں کرپشن الزامات پر طلب بھی کیا ہوا ہے۔زاہد میرکی ماہانہ تنخواہ کئی ملین روپے ہے جبکہ اس کے علاوہ لگژری سہولیات بھی ہیں، زاہد میر دراصل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گروپ سے وابستہ ہیں جنہوں نے گزشتہ چار سالوں میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اربوں روپے کی لوٹ مار مچائی تھی اس گروپ کا سرغنہ زاہد مظفر بھی ہے جو عباسی دور میں او جی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین تھے اور وزارت پٹرولیم کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی پیشگی اجازت کے بغیر وزارت پٹرولیم اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات کا سامنا کرنیوالے زاہد میر کو قومی ادارہ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا ایم ڈی لگا دیا گیا ہے۔زائد میر یکم اگست2019ء کو اس ادارے کے سربراہ کے طورپر چارج سنبھالیں گے، زاہد میر اس سے قبل ایم ڈی او جی ڈی سی ایل رہ چکے ہیں اور اربوں روپے کی کرپشن کا الزامات کی تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…