جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

سابق صدر آصف زرداری کے انٹرویو کو آن ائیر ہونے کے بعد روک دیاگیا،پیپلزپارٹی کا شدید احتجاج

datetime 1  جولائی  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سابق صدر آصف زرداری کا انٹرویو سینسر کئے جانے پر ٹویٹر  پر کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت سلیکٹڈ آوازیں سننا چاہتی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو سینسر کردیا گیا، آصف زرداری کے انٹرویو کو آن ائیر ہونے کے بعد روکا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ضیا، مشرف اور نئے پاکستان میں کوئی فرق نہیں، یہ پاکستان وہ ملک نہیں، جس کا قائداعظم نے وعدہ کیا تھا۔

دریں اثناء پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا صدر آصف زرداری کے انٹرویو کو روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر آصف زرداری کے انٹرویو کس کی ایماء   پر روکا گیا؟ عوام سوال کررہے ہیں۔ ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ آج ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں غیراعلانیہ سینسرشپ ہے، انہوں نے کہاکہ کیا صدر آصف زرداری کا حق نہیں کہ وہ اپنا مؤقف تک بیان کرسکیں؟ انٹرویو روکنے والوں کو شاید پتہ ہے کہ صدر آصف زرداری کے سچ کا وہ سامنا نہیں کرسکتے۔شیری رحمان نے کہاکہ پاکستانی میڈیا بدترین جبر اور دباؤ کا شکار ہے، کبھی اسمبلی میں سلیکٹڈ لفظ پر پابندی تو کبھی انٹرویو کو روکنا! یہ کیسی حکومت ہے؟۔شیری رحمان نے کہاکہ عوام کی آوازیں کچل کر عمران خان اپنے انجام کو نہیں بدل سکتے۔سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی نیر  بخاری نے آصف زرداری کا انٹرویو سینسر کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت سچ  دبانے کے لئے تمام حدیں پار کر رہی ہے۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری کا انٹرویو روکنا اظہار رائے آزادی پر قدغن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے بیانیہ کو روکنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہو چکے۔ انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری کے انٹرویو کو روک کر سلیکٹڈ گروہ نے اپنی حیثیت آشکار کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکمرانوں میں ضیا، مشرف کی روحیں دوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  قائداعظم  کے جمہوری فلاحی پاکستان کا حلیہ بگاڑنے والوں کا انجام عبرت ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…