جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ کی گرفتاری،گاڑی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی،ترجمان اے این ایف کے چونکا دینے والے انکشافات، بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/فیصل آباد(این این آئی) اینٹی نار کوٹکس فورس نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا، ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ کی گاڑی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی، آج ریمانڈ کیلئے نارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا،گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لیگی کارکنان ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے، سیاسی شخصیات نے بھی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی

شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مطابق پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرنا تھی تاہم دوپہر اڑھائی بجے کے بعد سے ان سے کوئی رابطہ نہ ہو سسکا۔ اینٹی نار کوٹکس فورس کی جانب سے میڈیا میں خبریں چلنے کے بعد بیان جاری کیا گیا کہ اے این ایف نے مصدقہ اطلاعات پر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزاحمت کرنے پر ان کے سکیورٹی گارڈ کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف ریا ض سومرو کے میڈیا پر آنے والے بیان کے م طابق رانا ثنااللہ کی گرفتاری بہت سے شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں کی گئی۔رانا ثنااللہ کی گاڑی سے منشیات کی بڑی مقدار برآمد ہوئی جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیاجارہا ہے۔جلد معلومات منظر عام پر آجائیں گی۔رانا ثنااللہ کوآج بروز منگل کل ریمانڈکیلئے نارکوٹکس کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔بی بی سی کے مطابق اے این ایف کے ڈائریکٹر ریاض سومرو نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے۔ جب ان سے برآمد ہونے والی منشیات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں ابھی کچھ نہیں بتا سکتے کہ کون سی قسم کی منشیات برآمد ہوئی ہے۔ریاض سومرو کے بقول رانا ثنا اللہ کی گاڑی سے ایفی ڈرین برآمد نہیں ہوئی۔علاوہ ازیں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی لیگی کارکن ان کی رہائشگاہ پر جمع ہو گئے اور

حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔ رانا ثنا اللہ کے داماد شہریار نے بتایا کہ وہ دوپہر ڈیڑھ بجے فیصل آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے، 2 بجے رانا ثنا اللہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔شہریار کا مزید بتانا ہے کہ رانا اللہ ثنا کو موٹر وے سے حراست میں لیا گیا، ہمیں نہیں معلوم کہ رانا ثنا اللہ کو کہاں لیکر گئے ہیں۔ ان کے ڈرائیور اور سکیورٹی گارڈ کا نمبر بھی بند جارہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی مقدمے اور الزام کے بغیر گرفتاری لاقانونیت اور سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔وزیراعظم کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کی ایک اور گھناؤنی مثال آج قائم کی گئی،کبھی نیب، کبھی نیب ٹو اور کبھی اے این ایف کو سیاسی مخالفین کو گرفتار کرنے اور دباو میں لانے کے لئے استعمال کرنا افسوسناک ہے۔رانا ثنا اللہ کو فوری طور پر مجاز عدالت میں پیش کیا جائے اور

بتایا جائے کہ ان پر کیا الزام ہے؟،رانا ثنااللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کر سامنے آگیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری میں براہ راست وزیراعظم ملوث ہیں۔اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس سے زیادہ بے ہودہ صورتحال نہیں ہو سکتی، اے این ایف کا رانا ثنا اللہ سے کیا لینا دینا؟۔رانا ثنااللہ کو جراتمندانہ موقف کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جعلی اعظم چھوٹا ذہن رکھنے والی شخصیت ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رانا ثنااللہ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اے این ایف کا رانا ثنااللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے۔رانا ثنا اللہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت ترین ناقد رہے اور موجودہ حکومت کے سخت ترین ناقدین میں موثر ترین آواز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں حکومت کی کمزوری اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…