اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی اڑان کو بریک لگ گئی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر چار روپے سستا ہو گیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قیمت کو روپے نے بڑھنے نہیں دیا، انٹر بینک میں ڈالر چار روپے سستا ہونے سے ڈالر کی قیمت 160 روپے 5 پیسے ہو گئی، ڈالر کی قیمت میں آج 2.4 کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی
قیمت میں کمی دیکھی گئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ میں امریکی ڈالر دو روپے پچاس پیسے سستا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 161 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی دیکھنے میں آئی، سونے کی قیمت میں فی تولہ 1900 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں قیمت 79 ہزار 6 سو روپے ہو گئی۔