اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائردرخواست پر سماعت کے دور ان کہا ہے کہ درخواست گزار وکیل پیمرا کا جواب پڑھ کر آئندہ سماعت پر دلائل دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے معاملہ پر پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائردرخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاکہ درخواست گزار وکیل پیمرا کا جواب پڑھ کر آئندہ سماعت پر دلائل
دیں۔ وکیل نے کہاکہ پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کئے جائیں۔وکیل نے کہاکہ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں، پابندی عائد کی جائے۔ وکیل نے کہاکہ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔وکیل نے کہاکہ پی ٹی ایم کی کوریج پر پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔