منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد  میں غیر معینہ مدت  کیلئے دھرنے کا اعلان  کردیاگیا

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن)آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سمیت ملک بھر میں گریڈ1سے16کے سرکاری ملازمین کی نمائندہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50فیصد اضافے،گروپ انشورنس کی فراہمی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کے نفاذ کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات کے لئے آج (بروزجمعرات) آبپارہ میں  حتجاجی ریلی  نکالیں   گے  اور  دھرنا دیں گے

غیر معینہ مدت تک جاری رہنے والے دھرنے میں ملک بھر ایپکا کے مرکزی، صوبائی، ضلعی اور تحصیلوں کے علاوہ مختلف یونٹس کے صدور اور سیکریٹری شرکت کریں  گے ان خیالات کا اظہار ایپکا کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار محمد حنیف نے ”آن لائن“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی کال پر ملک بھر سے ایپکا قائدین اور سرکردہ افراد پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوں گے انہوں نے حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافے کو چھوٹے سرکاری ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سونے کی قیمت 80ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر چکی ہے اور مہنگائی کی شرح میں بھی اسی تناسب سے ہو شربا اضافہ ہو چکا ہے جس سے جسم اور روح کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو گیا ہے اسی طرح سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی کٹوتی ایسا ظلم ہے جس سے غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے آج تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے گروپ انشزورنس کے نام پر کٹوتی کی جاتی ہے لیکن آج تک کسی ملازم کو اس کا ریٹرن نہیں ملا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت گروپ انشورنس کی مد میں گزشتہ70سالوں کا حساب دے کہ۰ ملازمین کی تنخواہوں سے اب تک کتنی کٹوتی کی گئی اور یہ رقم اور اس پر ملنے والا سود کس مد میں خرچ کیا گیا انہوں نے چیف جسٹس سے اپیئل کی کہ گروپ انشورنس کی مد میں کٹوتیوں کا از خود نوٹس لے کر اعلیٰ سطح کا عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے انہوں ھے کہا کہ ایپکا ہمیشہ پر پر امن طورپر مطالبات کے لئے جدو جہد کی لیکن حکومت معاملات حل کرنے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی اب ملک بھر کے سرکاری ملازمین اپنے حقوق کے حصول تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…