لاہور(این این آئی) کسٹمز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہزاروں گولیوں سے بھرے تین سوٹ کیس برآمد کرلیے۔کسٹمز نے لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں گولیوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے گولیوں سے بھرے تین بیگ برآمد کرلیے جن کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 گولیوں کے خول نکلے۔حکام کے مطابق نامعلوم مسافر گولیوں سے بھرے تین بیگز کنوئیر بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگیا تھا۔ کسٹمز حکام نے
گولیوں کو ضبط کرکے مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی۔ایئرپورٹ سے گولیوں کی برآمدگی کو اے ایس ایف اور پولیس کی بڑی ناکامی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ ایئرپورٹ کے داخلی اور اندرونی دروازوں پر سخت چیکنگ کے باوجود کیسے گولیاں ایئرپورٹ کے اندر پہنچیں۔ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے کسٹم کے چیکنگ کانٹر سے دو جگہ ان بیگز کو چیک نہیں کیا گیا۔ ایئرپورٹ کے مرکزی دروازے پر اے ایس ایف میٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کرتی ہے اور اس سے پہلے پولیس کی بھی چیک پوسٹ موجود ہے۔