ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم،پاکستانیوں نے 10 کھرب روپے کے اثاثے قانونی بنا لیے،امارات، سنگاپور، برطانیہ اور کینیڈا،سوئٹزرلینڈمیں پڑا کتنا کالا دھن سفید کیاگیا؟غیرملکی جریدے کی رپورٹ

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں نے 10 کھرب روپے کے اثاثے قانونی بنا لیے ہیں۔غیرملکی جریدے میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان میں متحدہ عرب امارات، سنگاپور، برطانیہ اور کینیڈا سمیت دیگر کئی ممالک شامل ہیں۔جریدے کے مطابق سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں موجود 346 ارب روپے کے اثاثے سفید کیے گئے

جبکہ 114 ارب روپے کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں سامنے لائے گئے جبکہ برطانیہ میں 89 ارب اور سنگاپور میں 87 ارب کا کالا دھن سفید کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہو جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں معلومات کے تبادلے کا دو طرفہ معاہدہ ہے جس کے تحت بینک معلومات بھی شیئر کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا مقصد غیر ظاہر شدہ اثاثے ظااہر کرنا ہے تاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ڈاکٹر اشفاق کے مطابق پاکستان کو گزشتہ سال 28 ممالک میں پاکستانیوں کے اثاثوں کی معلومات حاصل ہو چکی ہیں جبکہ ا?ئندہ 2 سے 3 برسوں میں 100 سے زائد ممالک سے رابطہ ہو جائے گا۔انہوں نے تنبیہ کی کہ یہ بین الاقوامی سطح پر شفافیت کا دور ہے اور ترقی یافتہ ممالک نے رازداری کے قوانین کا خاتمہ کر دیا ہے۔محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اب ترقی یافتہ ممالک دوسرے ملکوں کے باشندوں کی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں جس کے باعث اپنے اثاثے چھپانا ممکن نہیں رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…