کراچی (این این آئی)سندھ کے سابق وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کی ضمانت کے باوجود رہائی مشکل میں پڑگئی ہے،نیب نے غیرقانونی اثاثوں کے نئے مقدمے میں شرجیل میمن کی جیل میں گرفتاری ڈال دی ہے۔تفصیلات کے مطابق
سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت منظور ہوتے ہی نیب نے نئے کیس میں ان کی گرفتاری ڈال دی ، ذرائع نے بتایاکہ شرجیل میمن کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے، احتساب عدالت کے حکم کے تحت شرجیل میمن کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ضمانت منظور ہونے پرتفتیش کی اجازت کیلیے عدالت سے رجوع کیاجائے گا اور عدالت سے شرجیل میمن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔خیال رہے سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی اور عدالت نے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت50 لاکھ روپے میں منظورکرلی تھی۔