ُپشاور ( آن لائن )پشاور بس منصوبے بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی کرنا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو ) کو مہنگا پڑ گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے بس منصوبہ مکمل ہونے سے قبل ہی پی ایم یو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کا
پی سی فور جمع کرایا جائے اور ساتھ ہی محکمہ ایڈمنسٹریشن کو پی ایم یو کے اثاثے تحویل میں لینے کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کردی۔اپنے جوابی خط میں پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا کہنا ہے کہ پی سی فور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہونے پر جمع کرایا جائے گا۔پی سی ون کے مطابق حکومت پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کو ختم کرنے کا حق نہیں رکھتی ۔