اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ میثاق معیشت ایک مذاق ہے، اور اس معاملے پر میں مریم سے اتفاق کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف سے بھی اختلاف کیا اور کہا کہ شہباز شریف کی اپنی رائے ہے اور میری اپنی رائے ہے۔میری رائے کے مطابق میثاق معیشت ایک مذاق ہے۔جس شخص نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا، گروتھ ریٹ، اسٹاک ایکسچینج کو ڈبو دیا، مہنگائی کردی، ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آیا، اس کو میثاق معیشت کا این آراونہیں دیا جائیگا، بلکہ گھیراؤکریں گے، نالائق اعظم اب اپنی نالائقی پر اپوزیشن کی مہر لگانا چاہتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ وہ حکومت سے کسی قسم کا ریلیف نہیں لیں اور نہ ہی یہ حکومت کسی کو ریلیف دینے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹارہے ہیں وہ بھی اس امید پر کہ ایک دن انہیں انصاف مل جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہ پاکستان مصر ہے اور نہ ہی ہم نواز شریف کو مرسی بننے دیں گے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمیں معیشت کے لیے بند باندھنا ہوگا۔ معیشت کی تنزلی کوٹھیک کرنے کے لیے مہینے نہیں سال لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار نے لندن میں سیاسی پناہ کے لیے درخواست دی ہے تو اچھا کیا۔