ساہیوال(آن لائن) دریائے را وی میں گز شتہ رات اچانک سیلابی پانی کے ریلہ آ جانے کے سبب تین مقامات پر کٹائو، آٹھ مکان منہدم اور در جنوں ایکڑ فصلیں دریا کی نذر ہو گئیں ۔دریا کے کٹائو کے متاثرین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کٹائو کے تدارک کے لئے دریا میں پتھر ڈال کر حفاظتی بند بنائے جائیں اور کٹائو کے متا ثرین کیلئے امدادی کاروائیاں کی جائیں اور متاثرین کے مویشیوں کیلئے چارہ اور خوراک
فراہم کی جائے۔محکمہ انہار کے ایگزیکٹو انجئنیر نے متا ثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متا ثرین کو یقین دلایا کہ وہ حکومت سے متا ثرین کے لئے امداد کی اپیل کریں گے اور کٹائو کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔24گھنٹے گزر نے کے با وجودبچے کی لاش برآمد نہ ہو سکی بچے کے باپ نور احمد کے مطابق ریسکیو کی ٹیم کو بلا کر امدادی کاروائی تا خیر سے کی گئی ہے۔تا ہم بچے کی لاش ابھی تک نہیں ملی۔