جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

شہید بے نظیر بھٹو کی بیٹی کو آپ نے رلایا میں ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا، مولانا فضل الرحمان، ن لیگ یا پی پی کی حکومت آئی تو آپ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا، بلاول بھٹو نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی 66 ویں سالگرہ پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا جرم صرف یہ ہے کہ اس نے اختیار پارلیمنٹ کو واپس دیے اور 18 ویں منظور کروائی، یہ حکومت صوبوں کے حقوق ختم کرنا چاہتی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں عوام دشمن بجٹ کو روکنے کے لئے کوشش کر رہا ہوں، میں سب کو کہتا ہوں باہر نکلو اور عوام بجٹ دشمن کو روکو، یہ عوام دشمن بجٹ ہے۔

یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ کو منظور کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، احتساب کے نام پر ایک اور جھوٹ بولا جا رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری کو کیوں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کے راستے میں رکاوٹ ہے۔ یہ حکومت 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔یہاں لوگ چندہ مانگ کر ہسپتال بناتے ہیں اور اس کی بنیاد پر ووٹ لیتیہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج جمہوریت کا سورج ڈوب رہا ہے، بزدل لوگ ہی خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بناتے ہیں،عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں،اگر ن لیگ کی حکومت آئی تو آپ کے گھر میں بھی خواتین ہیں، عمران خان دعا کریں آصف علی زرداری کی حکومت آئے، اگر آصف زرداری کی حکومت آئی توآصف علی زرداری بدلہ نہیں لیتا، اگر مولانا فضل الرحمان کی حکومت آئی تو آپ کو سنگسار کیا جائے گا،عمران خان آپ ستر سال کے بوڑھے ہیں اور میں جوان ہوں۔ شہیدبے نظیر کی بیٹی کو آپ نے رلایا میں ایک ایک آنسو کا حساب لوں گا۔ میں حساب لوں گا ان غریبوں کا جن کو آپ نے بے گھر کیا، میں حساب لوں گا ان مزدوروں کا جن کی آپ نے کمر توڑ دی، ایک عمران خان کا پاکستان اور دوسرا عوام کا ہے۔ بلاول بھٹو نے عوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کو کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ لے لو اور بے نظیر کو چھوڑ دو،

آصف زرداری نے اپنی بیوی کی لاش پر کھڑے ہو کر پاکستان بچانے کا نعرہ لگایا اور بے نظیر کا دیا ہوا وعدہ نبھایا افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج جمہوریت کا دن ڈوب رہا ہے۔بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر نوابشاہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بہادر باپ پر فخر ہے،آصف زرداری تو ہنستے ہوئے جیل چلے گئے،آصف زرداری نے سر جھکانے کی بجائے بے نظیر سے کیا وعدہ نبھایا،حکومت اٹھارویں ترمیم اور صوبوں کے حقوق ختم کرنا چاہتی ہے اس لئے آصف زرداری کوگرفتار کیا گیاہے۔

آصف زرداری سے کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ لے لو لیکن بے نظیر کوچھوڑ دو لیکن آصف زرداری نے انکار کردیا، مجھے فخرہے اپنے بہادر باپ پر اور پور ے سندھ کو اپنے بہادر فرزند پر فخر ہے جس نے غریبوں کا تحفظ کیا پورے پاکستان کو آصف زرداری پر فخر ہے جس نے بے نظیر بھٹو کی لاش پر کھڑے ہوکر پاکستان کھپے کانعرے لگایا اور ملک کوبچایا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا جرم کیاہے؟ کہ اس کی ساری جوانی جیلوں میں گل گئی لیکن ان کاجی نہیں بھرا اس عمر اور اس کیفیت میں پھر قید کیا گیا جبکہ وہ کہیں ملک چھو ڑکر بھاگا نہیں بلکہ عدالتوں اور نیب میں پیش ہورہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تو پنجاب کے اسپیکر سمیت کئی حکومتی وزراء کے خلاف نیب میں کیسز ہیں لیکن وہ تو آزاد پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ہنستے ہوئے جیل چلے گئے لیکن ان کاجرم یہ ہے کہ ان کی جانب سے اختیارات پارلیمان کوواپس کئے گئے اور اٹھارویں ترمیم کومنظور کرایا گیا، فیڈریشن کو مضبوط کیا گیا، این ایف سی ایوارڈ دیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کودیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو جیل بھیجنا اس لئے ضروری تھا کہ حکومت 1973کے آئین کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے یہ صوبوں کوکمزور کرناچاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا آصف زرداری عوام کے حقوق کا محافظ ہے اس لئے تو ان کے جرائم کی فہرست بہت لمبی ہے وہ جرم جس سے فیڈریشن مضبوط ہو،

مزدور سر اٹھا سکے، وہ جرم جس سے جمہوریت مضبوط ہو اور انسانی حقوق کا تحفظ ہو،یہ المیہ ہے کہیہ سارے کام اب جرم بن چکے ہیں اور اگر یہ جرم ہیں تو یہ جرائم میں نے بھی کرنے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جرم کریں گے اور بار بار کریں گے اس کے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑی اس سے نہ پہلے کوئی دریغ کیا اور نہ اب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر کسی کو اس کی جائیداد یا خاندانی پس منظر کی بناء پر چھوٹا نہیں سمجھتا میں نے ہمیشہ انسانی سوچ اور کردار کی بناء پر انسان کو پہچانا ہے آصف زرداری کی ذات پر کیچڑ اچھالا جاتا ہے لیکن ان کی جانب سے کبھی اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ والے جانتے ہیں کہ زرداری قبیلہ سندھ کا ایک بڑا قبیلہ ہے، میرے دادا اس قبیلے کے سردار بھی تھے اور کراچی کے ایک بہت بڑے بزنس مین بھی تھے، زرداری کے خاندان کے بڑے حسن علی آفندی نے سندھ مدرستہ الاسلام بنایا تھا جہاں قائد اعظم سمیت بہت سے بڑے لوگوں نے تعلیم حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…