پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کا حل تلاش کر لیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) حکومتی رکن فخر امام نے کہاکہ زراعت کے شعبے کو پہلی بار کسی نے سنجیدہ لیا۔انہوںنے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے ہم پانچویں نمبر پر ہیں لیکن معاشی طور پر بہت پیچھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہاں ذاتی تشہیر کی بات ہوگی تو ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،

آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کیلئے واحد فصل کپاس ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمباکو پر لگایا گیا ٹیکس بھی کم کیا جائے،مڈل مین کا کردار کم سے کم رکھا جائے۔ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اسامہ قادری نے کہاکہ آصف علی زرداری بتائیں کل ان کی اکثریت اور مسلح سوچ نہ ہونے کا مطلب کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کے ذہن میں رہے اسلحہ اور اکثریت کی دھمکی سے ہم نہیں ڈرتے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم جنگ آزادی لڑنے والوں کی اولاد ہیں ۔ انہرںنے کہاکہ الذوالفقار بنانے والے پاکستان توڑنے والے کون تھے ؟۔ انہوںنے کہاکہ مرتضیٰ بھٹو کو کس نے قتل کرایا ،اب یہاں این آر او مانگا جارہا ہے ،ملک کا خزانہ لوٹنے والے کہہ رہے ہیں، پچھلا حساب کتاب ختم کریں،اب خصوصی عدالتیں ان کرپشن مقدمات پر تیزی سے فیصلہ کریں ،ان کرپٹ عناصر سے قومی خزانہ نکالا جائے ،اسلامی نظام معیشت لایا جائے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…