اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جماعت خود ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔جیسے فواد چوہدری کا فیصل آباد والا مسئلہ ہی دیکھ لیں اور اب سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک نیا کام شروع کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو خط لکھا ہے کہ ارشد خان کو چیئرمین پی ٹی وی کیوں بنایا گیا ہے؟چیئرمین پی ٹی وی کا عہدہ اعزازی ہوتا، اسے
تنخواہ بھی نہیں ملے گی۔اب جبکہ فواد چوہدری وزیر اطلاعات بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ان کی تقرری پر اعتراض اٹھا رہے ہیں جو کے خلاف قانون ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری نے تین چار لوگ اکٹھے کر لئے اور وہ پیپلز پارٹی کے مصطفی کھوکھر سے ملتے رہےاور منصوبہ بندی کرتے رہے کہ میں تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لوں۔انہیں اپنی وزارت اطلاعات جانے کا بہت غم ہے۔