میں کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کہ ملک میں معاشی بحران کے ذمے دار نوازشریف اور آصف زرداری ہیں

17  جون‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جب بلاول بھٹو مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ان کی زبان ان کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے پاتی۔معید پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں چند ہفتے پہلے ایک شادی میں بلاول بھٹو کو ملاتو میں نے انہیں کہا کہ آپ لیڈر شپ کے لیے اپنی

اردو تو ٹھیک کر لیں تو بلاول بھٹو برا مان گئے تو میں نے انہیں بتایا کہ ذوالفقار بھٹو کو بھی اردو نہیں آتی تھی اور انہوں نے لاطینی زبان صرف ایک سال میں سیکھ لی تھی۔معید پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ میری بیوی مجھے کہتی ہیں کہ عمران خان کی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے اس لیے تم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے خلاف اتنا زیادہ نہ بولا کرو ان کی پھر سے حکومت آ جائے گی۔لیکن میں نے کہا کہ مجھ سے جھوٹ نہیں بولا جاتا۔عمران خان کی حکومت کے بے شک بہت زیادہ مسائل ہیں۔غریب کر دیا ہے،ہمارے بینک بیلنس کی ویلیو آدھی رہ گئی ہے لیکن جو معاشی بحران چل رہا ہے وہ عمران خان اور اسدعمر نے پیدا نہیں کیا، بلکہ میں کلمہ پڑھ کے کہتا ہوں کہ ذمہ دار یہ شہزادہ شہزادی اور ان کے خاندان ہیں،اس ملک میں تباہی کی ذمہ دار ان کی پالیسیز اور جائیدادیں ہیں۔ان کے گھروں کے سائز دیکھ کر بندہ حیران رہ جاتا ہے۔زرداری ہاؤس اور جاتی امراء کا کوئی حساب مانگنے والا ہے؟میں کئی سالوں سے نوکری کر رہا ہوں لیکن ایک گھر نہیں بنا پا رہا۔معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ میرے بلاول اور مریم نواز کی پریس کانفرنس کے بعد کے جذبات ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…