جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی وزراء بھی پکڑ میں آنے والے ہیں، عید قربان سے پہلے آصف زرداری کے ساتھ کیا ہوگا؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 16  جون‬‮  2019 |

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے حکومتی وزرا کہ لیے نئی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراء، تحریک انصاف،جی ڈی اے رہنماء اور ایم کیو ایم والے بھی پکڑ میں آنے والے ہیں،سال دو ہزار بیس وفاقی حکومت کے لئے بڑا مشکل سال ہوگا۔انہوں نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کی۔

منظوروسان نے مزید دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے دو وزراء پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں بہت جلد اعلان کریں گیں،دو ہزار بیس میں عمران خان کو حکومت میں نہیں دیکھ رہا۔ انہوں نے عمران خان کہ متعلق پیش گوئی کی کہ جنوری دو ہزار بیس تک عمران خان کو مجبورناً لندن جانا پڑے گا،جولائی سے تحریک انصاف کے لئے مشکلات پیدا ہونا شروع ہوں گی،آنے والے دنوں میں وزراء اور تحریک انصاف کے رہنماء بھی پکڑ میں آئیں گے، جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا، انہوں نے ایک سو کہ جواب میں کہا کہ اپوزیشن کی گرفتاریاں اورحالات حکومت کو چلتا کرنے کا طریقہ اور حکومت مخالف تحریک کو مضبوط کرنے کہ لیے کیا گیا ہے،حکومت کے لئے بجٹ منظور کروانا مشکل ہوگا،بجٹ میں مشکلات پیدا کی جائیں گی،سال 2020 جنوری تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان، لندن والے قائد کے ساتھ ہیں مگر اسٹیبلشمنٹ کے ڈر سے خاموش ہیں،میں پہلے ہی کہا تھا کہ سال 2019 بڑا اہم ہے اور بھی مزید فیصلے ہونے والے ہیں،عید قربان سے پہلے آصف علی زرداری کو ریلیف مل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…